فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ
1)سابقہ وفاقی امتحان میں ممتاز یا اعلیٰ نمبروں سے جید جداً ہو۔
2)تخصص کا دورانیہ دو سال ہے لہذا اس سے کم مدت پڑھنے کا ارادہ رکھنے والے حضرات یہاں داخلہ کی کوشش نہ کریں۔
3)غیر رہائشی طلبہ کا عصر تک رہنا ضروری ہو گا۔
4)دوران درس کسی قسم کی غیر تعلیمی سرگرمی، امامت و تدریس وغیرہ کی اجازت نہ ہو گی۔
5)اسکول کالج کے امتحانات کے لیے چھٹی نہیں ملے گی۔
6)رجب اور شعبان میں چھٹی نہیں ہوگی، اگر فتاویٰ کی مطلوبہ تعداد مکمل نہ ہوئی تورمضان میں بھی چھٹی نہ ہو گی۔
نوٹ :مدرسہ ہذا کے فاضل ، میٹرک پاس اور کسی کمپیوٹر کورس کے حامل سند کو ترجیح حاصل ہو گی۔ طریقہ امتحان: 12 شوال سے داخلہ کاروائی شروع ہو جائے گی۔ داخلہ فارم حاصل کرنے والے ہر طالب کا ساتھ میں تقریری امتحان ہو گا اور پھر اٹھارہ شوال سے بیس شوال کے درمیان منتخب طلبہ کا تحریری امتحان ہو گا۔
داخلہ اس ای میل پر بھیجیں۔
darululoomtaleemulquranrwp@gmail.com